وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا ویژن انصاف گھر کی دہلیز پر غریب طبقہ متاثرین کے لیے مذاق بن گیا
نواہی گاوں موسیوال کے غریب محنت کش دوکاندار کو ادھار سودا سلف کے 9000روپے مانگنا جرم بن گیا چوکی فرید کوٹ انچارج منیر بابر بھٹہ ٹھیکیدار کی ایماء پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں متاثرہ محنت کش فیملی سمیت علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چوکی انچارج نے بھاری نفری کے ہمراہ فالج ذدہ حافظ قرأن باپردہ فیملی کے گھر کی چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کے پچھلے پہر دیواریں پھلانگ کر باپردہ خواتین پر دھاوا بول دیا وزیراعلی پنجاب کا ویژن انصاف گھر کی دہلیز کے دعوے حافظ قرأن باپردہ خواتین کی چیخ وپکار میں بدل گئے پولیس گردی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب أئی جی پنجاب سمیت شہر فرید امن کے دائی ڈی پی او نصیب اللہ خان سے ازخود نوٹس لیکر انکواری کروا کر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف گھر کی دہلیزکےدعوے کو عملی جامعہ پہنایا جائے تاکہ غریب مظلوم شہریوں کی دادرسی بروقت گھر کی دہلیز پر دیکھائی دے سکے
