117

کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ساہیوال ڈویژن کے نئے تعینات ہونے والے کمشنر جاوید اختر محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 29ویں کامن سے ہے اور وہ گریڈ20کے سینئر آفیسر ہیں۔ تعیناتی سے قبل جاوید اختر محمود سیکرٹری ہاوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساؤتھ پنجاب خدمات سر انجام دے رہے تھے۔بحثیت کمشنر ساہیوال انہوں نے چیئرمین ساہیوال بورڈ اور ایڈمنسٹیٹر میونسپل کارپوریشن کے عہدوں کا بھی چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں تعینات افسران سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے ساہیوال ڈویژن کے عوام کی خدمت کریں گے اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور ہر سائل کو ان تک رسائی ممکن بنائی جائے تاکہ وہ عوامی شکایات کو فوری حل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں