اوکاڑہ: پاکستان آرمی میں بھرتی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس اوکاڑہ میں 27 جون سے27 جولائی تک سپاہی، سپاہی کلرک، کک، خاکروب (سینٹری ورکرز) بھرتی کیے جائیں گے، سپاہی بھرتی ہونے کیلئے میٹرک پاس یا اس سے زایدہ (میٹرک میں کم ازکم E گریڈ، سپاہی کلرک انٹر میڈیٹ کم ازکم C گریڈ یا اس سے زیادہ، کمپیوٹر ڈپلومہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی، کم از کم ڈپلومہ ایک سال کا ہو، کک مڈل پاس، خاکروب (سینٹری ورکر) کیلئے تعلیم کی ضرور ت نہیں،، عمر 27 دسمبر 2022 کو 17سال 6 ماہ سے کم اور23 سال سے زیادہ نہ ہو، گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امید واروں کیلئے عمر کی بلائی حد24 سال ہے اور اس کے علاوہ کمپوٹرائزڈ ڈرئیوانگ لائسنس ہولڈر کیلئے عمر کی حد 25 سال ہے، سپاہی کیلئے قد5 فٹ6 انچ، 167.5) سینٹی میٹر)،کلرک اور کک قد5 فٹ3 انچ (160 سینٹی میٹر)، خاکروب (سینٹری ورکر) قد5 فٹ3 انچ (160 سینٹی میٹر)، فوج میں شمولیت حاصل کرنے والے اپنا نتیجہ ستمبر2022 میں ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.com پر دیکھ سکتے ہیں
