اوکاڑہ میں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 4 ملزمان نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں، جن میں سے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ حویلی لکھا میں مقدمہ درج کیا گیا
