100

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم کو خراج تحسین

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم کو خراج تحسین

سب انسپکٹر سرور اکرم شہید فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرگئے ۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ آئی جی پنجاب

شہید کی فیملی اور کم سن بیٹے کا بھرپور خیال رکھا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب کا ڈی پی او پاکپتن کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی انکوائری کا حکم

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی۔

فائرنگ کرنے والے باقی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ آئی جی پنجاب

ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

انچارج چوکی فرید کوٹ پاکپتن سب انسپکٹر سرور اکرم گذشتہ رات اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے ۔

ضلع اوکاڑہ کی حدود میں کراس فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا ۔

شہید سرور اکرم 20 اگست 2015 میں بطور سب انسپکٹر پولیس میں بھرتی ہوئے سوگوران میں بیوہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹا اذان شامل ہیں۔

ڈی پی آر پنجاب پولیس


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں