101

چیچہ وطنی۔ٹریکٹر کی کیری ڈبے کو ٹکر۔ ڈرائیور سمیت 8 خواتین زخمی

چیچہ وطنی ۔اوکانوالہ روڈ نزد فردوس پٹرول پمپ 44 بارہ ایل کے قریب ٹریکٹر کی ٹیچرز کے کیری ڈبے کو ٹکر۔ ڈرائیور سمیت 8 خواتین زخمی۔کیری ڈبہ میں سوار سکول ٹیچرز شہر سے 45بارہ ایل سکول میں ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے جارہی تھیں کہ اوکانوالہ روڈ نزد فردوس پیٹرول پمپ مخالف سمت سے آنے والا ٹریکٹر بے قابو ہوکر کیری ڈبہ سے ٹکرا گیا۔ کیری ڈبہ کے ڈرائیور سمیت 8 خاتون ٹیچرز زخمی ہوگئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کردیا۔ تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں