ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کی ہدایات پر ریجنل ٹریننگ سنٹر آر پی او آفس ساہیوال میں ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن اور کیس فائل کی تیاری کے حوالے سے یک روزہ ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں میں ریجن ہذا سے ایس ڈی پی اوز۔ایس ایچ اوز ۔میڈیکل لیگل آفیسران ۔پبلک پراسیکیوٹرز اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے نمائندگان نے شمولیت کی-
کورس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے نمائندہ نے ہومی سائیڈ کیسسز کی انوسٹی گیشن کے دوران شہادتوں کو تلاش کرنے اور محفوظ طریقے کار سے پی ایف ایس اے کو بھجوانے تک جو پولیس افسران سے غلطیاں ہوتی ہیں ان کے بارے آگاہ کرتے ہوئے لیکچر دیا-
پبلک پراسیکیوٹرز نے ہومی سائیڈ کیسسز کے اندراج سے لے کر سزاء ہونے تک پولیس افسران جو غلطیاں کرتے ہیں ان سے آگاہ کیا جو کیس کی فائل تیار کی جاتی اس میں جو مین پوائنٹس۔عوامل درج کرنا ہوتے ان کے بارے لیکچر دیا جبکہ میڈیکل لیگل آفیسرز نے وقوعہ کے بعد میڈیکل ڈاکٹرز کو جب عدالت میں شہادت کے لیے پیش ہوتے ہیں اس وقت ان کو جو مسائل پیش ہوتے ہیں ان کے حوالے سے ڈاکٹر الطاف پرویز قاسم (فرانزک میڈیسن فیصل آباد)نے پوسٹ مارٹم یا میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کے حوالے سے افسران و اہلکاران کو لیکچر دیا-
ریجنل ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوحید نے تمام کورس کی نگرانی کرتے ہوئے میڈیکل لیگل آفیسرز۔پراسیکیوٹرز اور مہمان سپیکر کا شکریہ ادا کیا-
اس کورس کا مقصد ان تمام مسائل کو ختم کرنا ہے جو ایک پولیس آفیسر کو جائے وقوعہ،دوران کیس کی سماعت یا پھر جرائم پیشہ عناصر کو سزاء دلوانے میں پیش آتے ہیں
