244

ساہیوال پولیس تھانہ غلہ منڈی کی بڑی کاروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

ساہیوال پولیس تھانہ غلہ منڈی کی بڑی کاروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی اے ڈی شاہین اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر ضیا الرحمن کو گرفتار کر کے تقریباً9 کلو گرام افیون،8 کلو گرام ہیروئین اور 1 کلو گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم منیشات کی بھاری کھیپ ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ کو ترسیل کر تا تھا۔جو کہ ساہیوال پولیس کی پکڑ میں آگیا ۔

منشیات ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہے ایسی لعنت سے اپنے بچوں کو بچائیں ۔ ساہیوال پولیس دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ منشیات کے خاتمہ کے لیے بھی کوشاں ہے.ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں