اوکاڑہ: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا دریائے ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ

اوکاڑہ(ساہیوال نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا دریائے ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اٹاری کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 ڈاکٹررضوان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم پاک آرمی کے مدد گار کاونٹر،ہیلتھ کاؤنٹر، لائیو سٹاک کاؤنٹر اور ریسکیو کاؤنٹر کا معائنہ کیا کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو آپریشن،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی اور سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جانے والے کھانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کی اور اس پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کو بہترین انتظامات کرنے پر شاباش دی ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دیپالپور میں دریائے ستلج سے ملحقہ 107گاوں زیر آب آئے ہیں جن میں سے 79گاوں ایسے ہیں جو پوری طرح زیر آب آچکے ہیں اور 86ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خیمہ بستی میں 200سے زائد مردو خواتین اور بچے موجود ہیں جبکہ 40موٹر بوٹ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی اور پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو 1122پاک آرمی اور تمام متعلقہ ادارے جس جاں فشانی سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سیلاب متاثرین کے مال مویشیوں کا کوئی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو کھانا اور علاج معالجہ بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور صحافیو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ بعد ازاں سید محسن نقوی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیو 1122کے جوانوں سے فرداََ فرداََ ملاقات بھی کی۔ سید محسن نقوی نے دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کئے جانے والے آپریشن میں حصہ لینے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں