انسپکٹر جنرل آف پولیس پنچاب ڈاکٹر عثمان انور کا ساہیوال میں پولیس اجلاس

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنچاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ساہیوال میں پولیس کا اجلاس عام

جناح ہال ساہیوال میں منعقدہ اجلاس عام میں آر پی او محبوب رشید اور ڈی پی او فیصل شہزاد کی شرکت۔

ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان، ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت سمیت فورس کی بڑی تعداد میں شرکت

آئی جی پولیس پنجاب نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے، ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

آئی جی پنجاب نے حال ہی میں پروموٹ ہونے والے افسران و ملازمان کو نئے عہدوں کے رینک بھی لگائے ۔

آئی جی پنجاب نے اوکاڑہ کے کانسٹیبل امتیاز علی کو مجرمان سے مقابلے میں بہترین کارکردگی پر 2 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ، ویلفئیر پراجیکٹس کی آمدن سے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور
ہم نے اب تک شہدا پولیس کی فیملیز کو 264 پلاٹ دیے ہیں اور ہم مزید بھی کوشش کر رہے ہیں ۔

اندراج مقدمہ میں تاخیر ناقابل برداشت، سائلین کو عزت دیں، مسائل کے حل کی بھر پور کوشش کریں، آئی جی پنجاب

نئی نسل کو نشے کا شکار بنانے والے منشیات کے بڑے سوداگروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں، شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف سرخرو ہوئے۔ آئی جی پنجاب

ایس ایچ اوز اپنے کانسٹیبلز کے ساتھ بیٹھیں، ساتھ کھانا کھائیں، مسائل حل کریں۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے انسداد جرائم اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسان فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی ہدایت کی ۔
آخر میں آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و ملازمان کے ساتھ کھانا کھایا اور تمام پولیس اہلکاروں میں کھل مل گئے۔

(ترجمان آر پی او آفس ساہیوال )


اپنا تبصرہ بھیجیں