چیچہ وطنی تھانہ سٹی اے ایس آئی امجد اسلام نے انصاف کی دھجیاں بکھیر دی

ساہیوال پولیس کے میرٹ کے دعوے صرف دعووں تک محدود

چیچہ وطنی تھانہ سٹی اے ایس آئی امجد اسلام نے انصاف کا قتل کر دیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی میں نکے تھانیدار نے نوٹوں کی چمک پر اپنا ایمان اور انصاف بیچ دیا، زبیر گل وغیرہ نے مقامی پولیس سے سازباز ہوکر جعلی رینٹ رسید تیار کرکے جھوٹا مقدمہ نمبر 618/23 درج کروایا،
الزام علیہ فریق نے مقامی پولیس کو بار بار کہا گیا یہ جعلی رسید ہے اس کی تصدیق رینٹ مالک سے کریں اور ان کے خلاف جعل سازی کی کاروائی کرئے مگر چیچہ وطنی تھانہ سٹی پولیس کے نکے تھانیدار نوٹوں کی چمک کے آگے بے بس ہو کر انصاف فراہم کرنے کے بجائے متاثرہ شہری کو گنہگار قرار دے دیا،،،


دلچسپ بات یہ ہے رینٹ اے کار مالک نوید نے امجد اسلام کو تصدیق کی ووچر جعلی ہے اس کے باوجود کرپٹ اے ایس آئی نے میرٹ انصاف کا سرعام قتل کر دیا، متاثرہ شہری کا آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے مقدمہ کا نوٹس لیکر جھوٹے مقدمہ خارج کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں