ساہیوال پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم مبینہ مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار

شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والےدو ڈاکوؤں کے ساتھ ساہیوال پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم کا مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ہڑپہ کے علاقے 3/10 ایل کے قریب دو ڈاکوؤں نےشہری سے موٹر سائیکل چھین لیا اور نائی والا بنگلہ کی طرف فرار ہوگئے ۔15کی اطلاع ملنے پر ساہیوال پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے ناکہ بندی کی ۔145/9L کے قریب ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کردی ۔ حق حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ رکنے کے بعد تلاش پر نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاجبکہ دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ۔ شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ہلاک ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں