ساہیوال. آر پی او محبوب رشید کا آفس سٹاف کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کاانعقادکیا گیا جس میں انہوں نے ریجنل پولیس آفس کی تمام برانچز کے ہیڈز کے ساتھ دفتری امور پر تفصیلا میٹنگ کی اور دفتری معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔
ساہیوال ریجن میں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جس پر بلڈنگ کلرک کو تمام کام کو جلد از جلد ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ہدایات۔
شہدا پولیس کے بچوں کی ویلفیئر کے حوالے سے انچارج ویلفیئر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہداءکی فیملی کے حوالے سے کوئی ایک کام بھی پینڈنگ نہ ہو ۔وہ ہماری اپنی فیملیز ہیں ان کی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے۔
منشیات فروشوں۔بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سخت کرنے کی ہدایات۔فوکل پرسن مقرر۔روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ سے فالواپ لیں۔
سی پی او سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں تمام پولیس دفاتر میں چیک کروائیں کون کتنے عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہے۔
ایس او پیز میں 3 سال سے زیادہ عرصہ تک کوئی بھی پولیس افسر یا اہکار ایک برانچ میں کام نہیں کرے گا ۔لہذا اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں اور 2روز میں رپورٹ بھیجیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے دفتر میں آئے تمام سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور سائلین کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنچاب کی جانب سے کیے گئے نئے اور جدید اقدامات بارے آگاہ کیا کریں۔سائلین کی عزت و نفس کا خیال رکھیں۔ سائلین کے مسائل سن کر فوری طور پر متعلقہ افسران سے رابطہ کر کے فالواپ لینے اور حل کرنے کی ہدایات۔
1787 کی تمام درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ افسران کو بھیجا کریں تاکہ معزز شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آر پی او
ترجمان ریجنل پولیس آفس ساہیوال

اپنا تبصرہ بھیجیں