اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 31 ٹو ایل میں بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی

اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 31 ٹو ایل میں بااثر افراد نے زیادتی کے الزام پر اپنی ہی عدالت لگا کر مقامی ڈاکٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ننگا کر کے تشدد کرتے رہے ویڈیو بھی بنائی تشدد سے عرفان نامی مقامی ڈاکٹر کا بازو بھی توڑ ڈالا ملزمان نے تین روز قبل تھانہ صدر اوکاڑہ میں عرفان کے خلاف ایک ایف آئی درج کروائی جس میں عرفان پر الزام لگایا کہ اس نے رات کو چھوٹے بیٹے کو دوائی دینے کے بہانے گھر میں اکیلے دیکھ کر ان کی لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی پولیس ابھی اس ایف آئی آر کی تفتیش کر ہی رہی تھی کہ ملزمان نے اس سے پہلے ہی اپنی عدالت لگا کر عرفان کو گناہگار قرار دے کر سزا بھی دے ڈالی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ابھی تک ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں