جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

رحمت دو عالم، حضور پُرنور، حضرت محمد مصطفیﷺ کی ولادت باسعادت کا دن، ملک بھر کی طرح ساہیوال ڈویژن میں بھی جشن عیدمیلاد النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس مقدس دن کے موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

شہر کے ہر کونے میں فضا معطر ہے اور سب اپنے اپنے انداز میں خاتم النیین، رحمۃ اللعالمین، وجۂ تخلیقِ دو جہاں، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ درود و سلام اوراجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ساہیوال ڈویژن بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں