228

سابق ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال کی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ضلعی چیئرمین چوہدری زاہد اقبال اور انکے صاحبزادے نعمان زاہد نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن میں خصوصی ملاقات ، جس میں میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چودھری زاہد اقبال کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ جس جرات بہادری کیساتھ اپنے ڈکٹیٹر شپ دور میں پارٹی کا ساتھ دیا بطور چیئرمین ضلع ساہیوال تمام تر دباؤ کے باوجود پارٹی کیساتھ کھڑے رہے وہ قابل ستائش ہے آپ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ، آنے والے انتخابات میں آپ جیسے بہادر لیڈر میرا ساتھ دیں گے تو ہم ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے ، تحریک انصاف کی ناقض کارکردگی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ، ہم عوام کے تعاون سے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر ملک کو ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ملکی معیشت کو مستحکم اور کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ہی میری اولین ترجیح ہے ، نوجوانوں کو روزگار ، ملازمتیں دے کر روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں