ہر مشکل وقت میں نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا نواز شریف نے ہی پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا-میاں جاوید لطیف

اوکاڑہ: مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2024ء کے الیکشن میں کوئی نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش نہ کرے کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکشن سے آؤٹ نہیں دیکھنا چاہتے لیکن مجھے یہ کوئی بتا دے جو 9 مئی کو ہوا کوئی سیاسی جماعت کرتی ہے کوئی باہر سے نو مئی جیسا کام کرے تو دہشت گردی اگر کوئی سیاسی جماعت کرے تو آپ کیا کہیں گے 2018 میں ار ٹی ایس بٹھانے کے باوجود ہم نے الیکشن کو مانا اب میاں نواز شریف یا مسلم لیگ نون کیوں الیکشن نہیں چاہیں گے ان خیالات کا اظہار وہ سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق کی ریاشگاہ اوکاڑہ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کر رہے تھے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں یاور زمان ضلعی صدر میاں منیر اور دیگر موجود تھے جاوید لطیف نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا نواز شریف نے ہی پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اللہ تعالی کی ذات کے بعد صرف نواز شریف ہی ملک کو گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر 2014 میں سول نافرمانی کو روکا ہوتا تو اج نو مئی کا سانحہ نہ ہوتا ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر آب 2016 اور 17 کےذمہ داروں کا احتساب نہیں کرتے تو نو مئی کے ملزمان کا احتساب تو کریں اور ان کو سزا ملنی چاہیے اس وقت ملکی معاشی حالات یہ ہیں کہ لوگوں کو روٹی نہیں مل رہی تو ہم کیا جشن منائیں اس لیے ہم مینار پاکستان پر جلسہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو لاہور میں ہونے والا نواز شریف کا جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا جاوید لطیف نے بعد ازاں مسلم لیگ کے ڈویژنل کنونشن سے خطاب کیا انہوں نے اس موقع پر ثابت ممبرا ن اسمبلی مسلم لیگ کے دوران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ نواز شریف کے جلسے کو تاریخی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد تیز کریں اور عوام کی جلسہ میں بھرپور شرکت ہونی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں