120

ضلع ساہیوال میں 526600بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ،ڈپٹی کمشنر

ساہیوال ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 2اکتوبرسے6اکتوبر تک جاری رہنے والی 5روزہ پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے ضلع ساہیوال میں مقررہ ٹارگٹ کا حصول یقینی بنانے پر محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کیچ اپ دنوں کے دوران ویکسین پینے سے محروم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 524222بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ 526600بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور اس طرح100.45فی صدکامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران دوسرے 5755مسنگ بچوں کو بھی قطرے پلادیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں