230

پاکپتن میں 45 ہزار کےعوض فروخت کی گئی 12 سالہ بچی لاڑکانہ سے بازیاب

پاکپتن میں 45 ہزار کےعوض فروخت کی گئی 12 سالہ بچی لاڑکانہ سے بازیاب کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ لڑکی اغواء کے بعد 45 ہزار روپے کےعوض فروخت کیا گیا تھا لیکن لاڑکانہ سے دو ماہ بعد لڑکی کو بازیاب کروالیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کو فروخت کرنیوالی دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کا گروہ سندھ میں لڑکیاں لے جاکرجسم فروشی کرواتا تھا۔

مزید کہا کہ بازیاب بچی لواحقین کے حوالے کردی گئی اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں