217

چیچہ وطنی سے مسلم لیگ ن کے قافلے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے روانہ

مسلم لیگ ن کے قافلے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے روانہ۔ چوہدری محمد طفیل جٹ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کی قیادت میں سب سے بڑے جلوس کا شہید ملت بازار۔ مین بازار اور اوکانوالہ روڈ کالج روڈ پر عظیم الشان استقبال۔۔ جبکہ دوسرا بڑا قافلہ سابق ایم این اے چوہدری محمد زاہد اقبال۔ حاجی محمد ایوب کی قیادت میں روانہ ہوا۔ تیسرا بڑا قافلہ چوہدری منیر ازہر جٹ۔ چوہدری شاہد منیر جٹ کی قیادت میں روانہ ہوا۔ چوتھا بڑا قافلہ سابق ایم پی اے رانا ریاض احمد کی قیادت میں روانہ ہوا۔ پانچواں قافلہ رانا محمد سجاد خاں کی قیادت میں روانہ ہوا۔ اس موقع پر سینکڑوں کارکنان انتہائی پرجوش نظر آرہے تھے۔ قافلے میں درجنوں گاڑیاں، اے سی کوسٹر اور ویگن شامل تھی،جگہ جگہ جلوس کا پرتپاک استقبال۔ تاجر برادری کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں