اوکاڑہ: طالب علموں کے مستقبل سے کھیلنے والے تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے زریعے پیسہ کمانے میں ملوث افراد ملک و قوم کے مجرم ہیں، ڈپٹی کمشنر

اوکاڑہ۔ طالب علموں کے مستقبل سے کھیلنے والے تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے زریعے پیسہ کمانے میں ملوث افراد ملک و قوم کے مجرم ہیں، ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر باز نے غیر رجسٹرڈ لمٹ کالجز کے پرنسپلز راؤ بہادر اور فریحہ احسن کو کئی بار ادارے کو رجسٹر کروانے کے بارے میں مراسلے لکھے لیکن لمٹ کالجز نے غیر قانونی طریقوں سے مختلف پروگرامز جاری رکھے، لمٹ کالجز کے 100طلباء و طالبات کو اسناد کے اجراء میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ان سے فیسیں وصول کی جا چکی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شیر باز کی درخواست پر پرنسپل لمٹ کالج راؤ بہادر اور کالج انتظامیہ کے خلاف فراڈ کی دفعات (420 ت پ) کے تحت مقدمہ کا اندراج کروا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں