چیچہ وطنی: ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ 9c کا فیصلہ سنا دیا ، ملزم بری

چیچہ وطنی کے جج محمد ابوبکر صدیق بھٹی ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ 9 سی کا فیصلہ سنا دیا تھانہ سٹی کی حدود پیلس چوک (شہر والا پل) پر پولیس نے ملزم اظہر اقبال کو مبینہ طور پر 1470 گرام چرس فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 153/23 بجرم 3(1)9 سی درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا ملزم کی جانب سے پیروی نوجوان قانون دان عُمیر حَسن بُھلر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ( صدر یَنگ لائیرز ایسوسی ایشن چیچہ وطنی) کر رہے تھے

عُمیر حَسن بُھلر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں