229

ضلع کچہری اوکاڑہ سے تاریخ پیشی بھگت کر واپس گاؤں جانے والی خاتون اور اسکے کزن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اوکاڑہ ضلع کچہری اوکاڑہ میں گاؤں جٹھیانہ کے رہائشی اورنگزیب اور اس کی کزن ثمینہ بی بی زوجہ فیاض احمد تاریخ پیشی بگھت کر موٹر سائیکل پر سوار براستہ اوکاڑہ فیصل آباد روڈ اپنے گاؤں جا رہے تھے جب وہ 20 والی پلی کے قریب پہنچے پہلے سے موجود گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون اور مرد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او انسپیکٹر چوہدری محمد سرور پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کروا دیا پولیس کے مطابق قتل کی واردات دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں