پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 890 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلیے دودھ کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کے داخلی و خارجی راستوں پر دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔

ٹیسٹ  کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔9 دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل فیل ہونے پر سینکڑوں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں دودھ کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک ملاوٹ سے پاک معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں