ملک پر پچہتر سال سے اشرافیہ اور جاگیر دار وڈیرے مسلط ہیں سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان

غازی آباد: سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے چوہدری فیروزالدین احمد انیس گجر کے انتخابی حلقہ پی پی 202 غازی آباد میں بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔
شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد کی جلسہ میں بھرپور جوش و خروش کیساتھ شرکت ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق صاحب نے کہا ملک پر پچہتر سال سے اشرافیہ اور جاگیر دار وڈیرے مسلط ہیں ، جنہوں نے پارٹیاں اور جھنڈے بدل بدل کر اس ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں ، پی ڈی ایم ٹولہ اب عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کر رہا ہے، عوام اب ان سیاسی اداکاروں کے جھانسے میں مت آئیں ان کی لڑائی صرف فیڈر کے حصول کے لیے ہے، جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں ہر حلقے پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں آٹھ فروری کا دن انشاء اللہ ترازو کی جیت کا دن ہو گا، عوام کو پاس اب صرف جماعت اسلامی ہی متبادل کے طور پر موجود ہے، جس نے ہر مشکل گھڑی میں اس قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے، جماعت اسلامی کے پاس ہی ایسی دیانت دار اور اہل قیادت موجود ہے جو پاکستان کے تمام مسائل حل کر سکتی ہے۔ میں پی ٹی آئی کے ورکرز سے بھی کہوں گا آپ نے ایک بار پی ٹی آئی کو موقع دے کر دیکھ لیا اس بار جماعت اسلامی پر اعتماد کر کے دیکھیں جماعت اسلامی آپ کو مایوس نہیں کرے گی، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لے کر ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھولا گیا ہے۔ آزاد جیتنے والوں کی زرداری شریف اور ترین بولیاں لگائیں گے اس لیے اگر حقیقی تبدیلی کے خواہشمند ہیں تو آٹھ فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں ۔ جماعت اسلامی آپ کے حلقہ اور اس ملک کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
سراج الحق نے بھرپور جلسہ پر اہلیان چیچہ وطنی کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور شرکاء سے وعدہ لیا کہ 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں گے اسے کامیاب کروائیں گے۔
اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال کے امیدوران فیض میراں گجر این اے 143, میاں رحمت اللہ وٹو این اے 141, شاہد عباس آرائیں این اے 142, انعم حمزہ ڈوگر این اے 156, حق نواز خان درانی پی پی 203, ملک امیر اختر پی پی 204, طلحہ بن جاوید پی پی 202, طیب محمود بلوچ پی پی 199, واثق رشید کمبوہ پی پی 200, اور سعید رندھاوا پی پی 198 نے بڑے قافلوں کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کی اور خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں