چیچہ وطنی: حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ ولادت منایا گیا

چیچہ وطنی۔ شیر خدا حضرت علی رضہ کی ولادت باسعادت کا دن انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اسی مناسبت سے شہر بھر میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

سب آفس الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ عبدالراؤف چوہدری، میاں فیاض اقبال لالہ اونر لالہ جی رائس فیکٹری، سینئر صحافی حسن خلیل چیمہ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ عثمان ساگر، رحمان علی نمائندہ جی این این، اشفاق انجم قادری نمائندہ نیو نیوز، حافظ طارق نذیر ایڈووکیٹ، رضا مہدی ایڈووکیٹ، ملک عرفان ایڈووکیٹ، ملک عبدالرزاق، وقاص احمد لاہوری، شعیب خالد انصاری ،شاہد باری، لیئق احمد بٹ منیر احمد ، سمیت صحافی برادری اور وکلاء برادری کے دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

ڈاکٹر سید علی حسین شاہ کی طرف سے حضرت علی رضہ کی ولادت باسعادت پر تقریب کا اہتمام

چیچہ وطنی۔ شیر خدا حضرت علی رضہ کی ولادت باسعادت کا دن انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ڈاکٹر سید علی حسین شاہ کیطرف سے سول ہسپتال چیچہ وطنی میں تقریب کاٹنے کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر کاظم حیات وتھرا، ڈاکٹر نوید رحمانی، ڈاکٹر بدر منیر، ڈاکٹر علی حسین ، ڈاکٹر اکرم عاصی، ڈاکٹر غلام سرور ۔ ڈاکٹر مظہر حسین، ڈاکٹر اظہر نقوی، محمد ابو بکر ایڈمن برانچ ، رحمان علی نمائندہ جی این این ، اشفاق انجم قادری نمائندہ نیو نیوز سمیت ہسپتال کے عملے نے شرکت کی ۔ تقریب میں حضرت علی رضہ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں