195

مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت جاری ہے، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر ہی سیکرٹری کو کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے 220 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آفتاب احمد خان کوئی ووٹ نہ لے سکے۔

اعلان کے بعد مریم نواز وزیراعلیٰ کی نشست پر بیٹھ گئیں، اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں آدھا گھنٹہ تاخیر سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے ووٹنگ کا طریقہ کار بتایا گیا اور کہا گیا کہ 5 منٹ کے وقفے کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے۔

ووٹنگ کا طریقہ کار بتائے جانے کے کچھ دیر بعد ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا، جس پر سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ جو کچھ ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔

سنی اتحاد کونسل کا ایوان سے واک آؤٹ

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابہ کے درمیان سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے رانا آفتاب کو بات کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھیں۔

 مسلم (ن) کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد مریم نواز نے کہا ہے کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، واک آؤٹ نہیں کرنا چاہیے۔ چاہتے ہیں کہ سب ملکر چلیں، ہاریں یا جیتیں مقابلہ کریں،یہ جمہوریت کا حسن ہے،اپوزیشن کو بلوا کر بولنے کا موقع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں