270

چیچہ وطنی تھانہ کسووال پولیس کا چھاپہ، مجرا ڈانس پارٹی سے منچلے گرفتار

چیچہ وطنی تھانہ کسووال کا قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، مجرا ڈانس پارٹی اور خواجہ سراؤں کا فحش گانوں پر رقص پر نوٹ نچھاور کرنے والے منچلے گرفتار

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد صاحب کی زیر قیادت اور اے ایس پی طارق محمود شیخ ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کسووال مدثر غفار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرا پارٹی پر ڈانس ، ہلڑ بازی اور فحش گانوں پر خواجہ سراؤں کے رقص کرنے اور نوٹ نچھاور کرنے پر 14 کس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ موقع سے نچھاور کی جانے والی رقم 19420 روپے، 4 عدد موٹر سائیکلز، 2 عدد کاریں ، ساؤنڈ سسٹم اور ایمپلی فائر ڈیوائس قبضہ پولیس میں لیکر حسب ضابطہ کارروائی کی۔ اہل علاقہ کے لیے واضح پیغام ہے کہ قانون شکن عناصر کو کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں