226

ساہیوال: تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں پولیس مقابلہ ،ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار

ساہیوال: تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں پولیس مقابلہ ،ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین ملزمان فرار

تفصیلات کے مطابق ساہیوال پولیس تھانہ فرید ٹاؤن کی گاڑی بسلسلہ گشت نزد ایڈ پٹرول پمپ چوک ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ بجانب ایس بلاک روڈ دو موٹر سائیکل پر چار کس اشخاص تیز رفتاری سے آئے جن کو مشکوک جان کر روکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے روکنے کی بجائے موٹر سائیکل کو بھگا لیا جن کا سرکاری گاڑی تعاقب کیا گیا اور بذریعہ وائرلیس ناکہ بندی کروائی گئی نزد مسجد شہداء فرید ٹاؤن ملزمان نے اپنے پسٹلزنکال کر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جو کہ فائر سرکاری گاڑی کے بمپر اور بونٹ پر لگے۔ حق حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس پارٹی نے بھی اکا دوکا فائر کیے۔ دو کس ملزمان فرار ہو گئے فائرنگ روکنے کے بعد چیک کیا گیا تو ایک کس ملزم جس کا نام و پتہ فراز ولد عثمان قوم قریشی سکنہ کوٹ خادم علی شاہ معلوم ہوا۔جس نے فرار ہونے والے ہمراہی ملزم کا نام حذیفہ ولد نوشاد علی قوم شیخ سکنہ حبیب ٹاؤن ساہیوال بتلایا جو اپنے دو فرار ہونے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ملزم کے قریب سے پسٹل تیس بور اور موٹر سائیئکل برآمد ہوا۔
زخمی ملزم فراز ولد عثمان کو برائے علاجہ معالجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال بھجوایا گیا ہے جبکہ مفرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروائی گئی ہے۔

ترجمان ساہیوال پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں