ساہیوال پولیس کی بروقت کاروائی۔ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار، مقدمہ درج


وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی رو شنی میں ساہیوال پولیس کی بروقت کاروائی۔ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 کس ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب15پر کا ل مو صول ہوئی کہ DHQہسپتال ساہیوال میں 2کس ملزمان نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مقامی پولیس
فوری طور پر مو قع پر پہنچی ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتارکیا۔ مدعیہ کے مطابق 2کس ملزمان نے ریپ کرنے کی کوشش کی پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
سا ہیوال پولیس خواتین کی جان و مال اور عزت و آ برو کی محافظ ہے جنسی استحصال اور تشدد کے متا ثرہ خواتین کی داد رسی کیلئے ہر پولیس اسٹیشن میں خاتون ویکٹم سپورٹ آفیسر تعینا ت ہے۔
عورتوں اور بچوں پر تشدد یا زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجر مان کو کیفرے کردار تک پہنچانے میں کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں