ساہیوال ، عید قریب آتے ہی چور، ڈاکو سرگرم ۔چوبیس گھنٹوں میں 6 شہری لٹ گئے

ساہیوال ، عید قریب آتے ہی چور، ڈاکو سرگرم ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 شہری لٹ گئے۔

لاکھوں روپےموبائل فون اور موٹر سائیکل قیمتی جانوروں سے محروم ۔

تھانہ نور شاہ کی حدود میں اللہ یار سے3 ڈاکوؤں نے 24 ھزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے ۔

تھانہ کمیر کی حدود میں محمد عقیل سے 4 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا،

تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں 3 ڈاکوؤں نے نبیل سے 50 ھزار روپے اورقیصر نعیم سے 30 ھزار روپے لوٹ لئے۔

کسووال کی حدود سے محمد اختر کے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے 4 بکرے چوری۔

پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواست پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں