چیچہ وطنی: عظیم الشان جامع مسجد الرحمن و مدرسة الکلثوم حدیقةالاطفال رحمان ٹاٶن میں پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام


چیچہ وطنی عظیم الشان جامع مسجد الرحمن و مدرسة الکلثوم حدیقةالاطفال رحمان ٹاٶن بورے والا روڑ چیچہ وطنی میں لالہ اقبال حسن ، لالہ شہزاد اقبال ، لالہ شاہد اقبال، لالہ فیاض اقبال ،کی جانب سے پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت وکلاء برادری ، صحافی برادری کے دوستوں اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف عالم دین مفتی ظہیر احمد بابر نے مدرسة الکلثوم حدیقةالاطفال کے قیام کے اغراض ومقاصد پر خصوصی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد الرحمن و مدرسة الکلثوم حدیقةالاطفال میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا تاکہ جب تک بچے تیسری جماعت تک پہنچے تو وہ بہترین انداز میں تلاوت کرنے لگ جائے۔ آخر میں انھوں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں