چیچہ وطنی: بیوی کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاوند پولیس کانسٹیبل کا قتل، ملزمان کا اعتراف جرم

چیچہ وطنی۔ نواحی گاؤں 61بارہ ایل میں ٹرو کے دن بیوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دودھ میں زہر ملا کر اور اپنے خاوند پولیس کانسٹیبل شیر بہادر کو قتل کر کے اس کی لاش کار میں چھپا دی مقتول نے دوسری شادی کی ہوئی تھی اور وہ اپنے بیوی بچوں کو ملنے کے لیے ایا ہوا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ سائرہ اور اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے لواحقین کے سپرد کر دی ہے ایس ایچ او سخی کمیانہ کے مطابق مقتول شیر بہادر تھانہ حویلی لکھا میں پولیس کانسٹیبل تعینات تھا اس نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں ایک اس نے اپنے ساتھ رکھی ہوئی تھی جس میں سے اس کے دو بچے ہیں جبکہ دوسری بیوی اپنے آبائی گاؤں 61 بارہ ایل میں رکھی ہوئی تھی جس سے اس کے تین بچے ہیں وہ عید پر عیدی دینے کے لیے اپنی بہنوں اور بیوی بچوں کے پاس ایا ہوا تھا بیوی سائرہ اس کی دوسری شادی پر خوش نہ تھی اس رنجش کی بنا پر اس نے پہلے دودھ میں نشہ اور چیز بنا کر اسے پلائی جب وہ بے ہوش ہو گیا تو اس نے اپنے ساتھی رشتہ داروں کے ہمراہ مل کر اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش کو مقتول کی کار میں پھینک دیا ہے جب لوگوں نے دیکھا کہ اس کی لاش کار میں پڑی ہوئی ہے تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر تفتیش کی تو رات گئے ملزموں نے قتل کا اعتراف کر لیا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں