چیچہ وطنی کے پھڑی بان سبزی فروش بے لگام، آئے روز خریداروں سے نامناسب رویہ، گالی گلوچ کرنا معمول

چیچہ وطنی پھڑی بان سبزی فروش بے لگام، صدر سبز منڈی کی سرپرستی میں آئے روز خریداروں بالخصوص خواتین سے نامناسب رویہ، گالی گلوچ کرنا انکا معمول بن گیا۔

آج بھی سبزی منڈی میں ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بیٹے عبیر علی اورڈیرھ سالہ بچی کے ہمراہ سبزی خریدنے سبز منڈی گئی ۔ جہاں پر علی محمد نامی سبزی فروش نے ریٹ لسٹ سے زائد قیمت لگائی۔ جس پر خاتون نے ریٹ لسٹ کے مطابق ریٹ لگانے کا کہا تو سبزی فروش علی محمد نے نازیبا گالیاں دیتے ہوئے پیسے خاتوں کے منہ پر دے مارے۔ جس پر خاتون کے بیٹے نے سبزی فروش کو گالی گلوچ سے روکا۔ تو سبزی فروش اور اس کے بیٹوں اور حواریوں نے خاتون کے بیٹے عبیر علی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔ اس دوران دھکم پیل کی وجہ سے خاتون اور اسکی ڈیڑھ سالہ بیٹی زمین پر گر گئی، اردگرد کے لوگوں نے مشکل سے انکی جان بخشی کروائی، اطلاع ملنے پر خاتون کے ورثاء پہنچے تو بے لگام سبزی فروشوں نےانھیں بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید مضروب ہوئے،
سبز منڈی کے بے لگام پھڑی بانوں نے اپنے آپکو کو قانونی کاروائی سے بچانے کے لئے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپگنڈہ کیا، ڈی پی او ساہیوال سے اپیل ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کر کے بے لگام سبزی فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں