چیچہ وطنی: ایجوکیٹر کالج میں تقریب تقسیم انعامات و عطائے اسناد کی تقریب کا انعقاد

چیچہ وطنی: ایجوکیٹر کالج چیچہ وطنی تقریب تقسیم انعامات وعطائے اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چیچہ وطنی: ایجوکیٹر کالج میں ٹیلنٹ ٹیسٹ منعقده 4فروری 2024کے نتائج کا اعلان اور بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کر نےوالےطلباءمیں حوصلہ افزائی کے لئے تقسیم انعامات اور عطائے اسناد کی تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔نقابت کےفرائض پروفیسرعذرا وسیم اور پرو فیسر عادل عمران صاحب نے سر انجام دئیے۔پہلی نشست گرلزکیمپس کی مہمان خصوصی پرنسپل حمیرا سحر صاحبہ مہمان اعزازی وائس پرنسپل فیض رسول صاحب تھے۔جںکہ بوائز کیمپس کی تقر یب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجو کیٹر کالج تمثال احمد صاحب تھے ۔مہمان اعزازی محتر مہ حمیرا سحرصاحبہ تھیں۔گرلز كیمپس میں تلاوت کی سعاد ت آ منہ بی بی اور نعت کی سعادت لائبہ شفیق نے حاصل کی بوائز کیمپس میں تلاوت کی سعادت سر عمر اقبال نے کی ہال کی سجاوٹ جنید صفدر صاحب جبکہ انعا مات و اسناد کی ترتیب و تنظیم کاکام نہایت مہارت اورسلیقے سے پروفیسر ہماصاحبہ اور پروفیسرطیبہ نےسر انجام دیا۔ محتر مہ عذرا وسیم نے بانی اداره محمود احمد محمود صاحب مرحوم کی کاوشوں كو سراہا مرحوم علم وادب کامعتبر حوالہ تھے چیچہ وطنی کی تاریخ میں ان کا نام اور کام ناقابل فراموش ہے۔سٹاف ممبران معززین علاقہ بھی ان كو یاد کرکے آبدیدہ رہے اور مغفرت کی دعا کرتے رہے۔پروفیسرعمران عادل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا معیاری تعلیںم کےحوالے سے اداره اپنی منفردپہچان رکھتا ہے ۔معززین علاقہ نے تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ ادارے کی کاوشوں كو سراہا ۔گرلزکیمپس اور بوائزکیمپس میں پندره پندرہ پوزیشن ہولڈر کے لیےانعامات شیلڈز اوراسناد تھیں ۔گرلز میں تیسری پوزیشن ماہ نور ارشاد عصمہ ا ظہار جبکہ دوسری پوزیشن زنیب فاطمہ پہلی پوزیشن عائشہ اشفاق نے حاصل کی جبکہ بوائز میں سے تیسری پوزیشن عثمان اصغر محمد حماد عمران سیكنڈ پوزیشن حنظلہ طاہر جبکہ پہلی پوزیشن حصان ناصر نے حا صل کی ۔پرنسپل حمیرا سحر صا حبہ نے کامیاب تقر یب کے انعقاد پر سٹاف ممبرا ن كو مبار كباد پیش کی ۔کالج انتظا میہ کی طرف سےشا مل ہونے والے معززین علاقہ کے لیے پر تکلف لوازمات کےساتھ چائے کا بھی انتظام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں