چیچہ وطنی تحصیل بار ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش، گیٹ کا نام باب تاجدار ختم نبوت رکھ دیا گیا

چیچہ وطنی ۔ صدر و جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوش سے نئے تعمیر ہونے والے گیٹ کا نام باب تاجدار ختم نبوت رکھ دیا گیا۔

چیچہ وطنی ۔ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن چوہدری منشاء باٹھ اور جنرل سیکرٹری زوہیب بٹ کی خصوصی کاوش سے نئے تعمیر ہونے والے شمالی گیٹ کا نام باب ختم نبوت رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں محمد علی چیمہ ایڈووکیٹ، سابق صدر ہمایوں آفتاب۔سابق جنرل سیکرٹری ذیشان بوٹا، حافظ طارق نذیر ایڈووکیٹ، بیرسٹر رضا مہدی، ملک عرفان ایڈووکیٹ، کامران مجید ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں