چیچہ وطنی: کرپشن،عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر سی آئی اے انچارج، ایس ایچ او تھانہ سٹی معطل اور مقدمہ درج

چیچہ وطنی :ڈی پی او فیصل شہزاد نے کرپشن،عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر سی آئی اے انچارج، اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کرکے مقدمہ درج کروا دیا۔
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کرپشن،عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر سی آئی اے انچارج زیشان اکرم ، اور ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اشرف کو معطل کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔مقدمہ نمںر 330/24 ، SHO تھانہ سٹی عمر دراز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔


سی آئی اے انچارج ذیشان اکرم اور ایس ایچ او اشرف گجر نے ملتان کے رہائشیوں کو غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھا تھا۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ میں شہریوں کو غیر قانونی حبس بے جا رکھنے اور قانون سے تجاوز کرنے کی دفعات شامل ہیں ۔ پولیس اہلکاروں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ایڈیشل سیشن جج محمد ابو بکر صدیق بھٹی کی عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت دائر کروا دی جس پر عدالت نے 25مئی تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،

Fir

اپنا تبصرہ بھیجیں