133

چیچہ وطنی: پنجاب فوڈ کی بڑی کارروائی، ایک لاکھ 8 ہزار گندے بدبودار انڈے برآمد کرکے تلف کر دئیے، مالک گرفتار مقدمہ درج

چیچہ وطنی میں پنجاب فوڈ کی بڑی کارروائی،گودام پر چھاپے کے دوران ایک لاکھ 8 ہزار گندے اور بدبودار انڈے برآمد کر لیئے۔ برآمد کیئے گئے ایک لاکھ 8 ہزار گندے اور بدبو دار انڈے تلف کردیا گیا گئے۔ جبکہ گودام مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے مالک کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا،

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی تھانہ صدر کی حدود چک 110 بارہ ایل میں واقع گودام میں کی گئی۔ گندے انڈوں سے بھاری مقدار میں بیکری آئٹمز تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیے جانے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق صحت دشمن عناصر کو انسانی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی شہری شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع کریں۔ ہماری ٹیم کاروائی کرئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں