289

ساہیوال ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مالکان کی طرف سے ڈبل روٹی کی قیمت میں کمی نہ کرنے کا نوٹس لے لیا

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مالکان کی طرف سے ڈبل روٹی کی قیمت میں کمی نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ضلع بھر میں 400گرام ڈبل روٹی کی قیمت 95 روپے مقرر کر دی جو اس سے پہلے 120روپے میں فروخت ہو رہی تھی جبکہ700گرام ڈبل روٹی کی نئی قیمت 180روپے ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے سادہ رس کی قیمت بھی مقرر کرتے ہوئے ایک کلو پیکٹ 450روپے مقرر کی ہے۔ شہر کے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے بیکری مالکان کی مقرر کردہ من مانی قیمتوں سے نجات ملے گی۔ دریں اثناء پنجاب حکومت نے ضلع ساہیوال کے لئے 100گرام روٹی کی قیمت مزید کم کر کے 15روپے سے13روپے کر دی ہے۔ روٹی کی اس نئی قیمت کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں