165

چیچہ وطنی: نہر بارہ ایل میں باپ نے دو کمسن بچیاں نہر میں پھینک دی، ایک جانبحق

چیچہ وطنی: نواحی گاؤں 110 کے قریب نہر بارہ ایل میں باپ نے دو کمسن بچیاں نہر میں پھینک دیں ۔باپ فہیم عبداللہ نے بیوی سے گھریلو ناچاقی پر بچیاں نہر میں پھینکیں ، ریسکیو 1122 نے 8 سالہ بچی کو فوری زندہ بچا لیا گیا جبکہ ایک بچی ڈوب گئی ڈوبنے والی 10 سالہ مقدس کو نکال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال میں مقدس نامی 10 سالہ بچی دم توڑ گئی ۔

چیچہ وطنی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر ابتدائی کارروائی کے بعد باپ کو حراست میں لے لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں