261

ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آگ لگنے کا واقعہ

آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے ریسکیو کے عملہ کے ساتھ ساہیوال پولیس کا عملہ بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید اور ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو 1122 کے عملے کےساتھ ساہیوال پولیس کا عملہ بھی امدادی سر گرمیوں میں مصروف جبکہ ریسکیو ٹیموں کی فوری کاروائی کے نتیجہ میں آگ پر قابو پا لیا گیا سر دست سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا کہنا تھا ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 66 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے

آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید نے اس موقع پر کہا ریسکیو ٹیم اور پولیس اہلکاروں کے تیز رد عمل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہےہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام مریض اور ہسپتال کا عملہ محفوظ رہے

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے مزید کہا کہ ہم نے جائے وقوعہ پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں ۔ ساہیوال پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر موجود ہے اور ہم کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لیے تیار ہیں ۔

ساہیوال پولیس جائے وقوعہ پر مکمل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور تما م صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے متحرک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں