237

ساہیوال: یو مائیکرو فنانس بنک کچہری روڈ کے ریلیشن شپ مینجر کا کھاتہ داروں کے ایک کروڑ سے زائد رقم خرد برد کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج.

ساہیوال: یو مائیکرو فنانس بنک کچہری روڈ کے ریلیشن شپ مینجر نے 10 کھاتہ داروں کے ایک کروڑ تین
لاکھ 63 ہزار دو سو روپے خرد برد کر لیے مقدمہ درج.

تفصیل کے مطابق ریلیشن شپ مینجر صفدر احمد نے دس کھاتہ داروں محمد وقاص علی شان محمد امجد ، خورشید بیگم، تو بیه عباس ، محمد اسلم شمیم بی بی ، ذوالفقار علی حیدر، اللہ وسایا اور عزیز احمد سے نقدی وصول کر کے بنک کی بک پر جعلی رسید میں دے دیں

اور ان کی جمع شدہ رقم ایک کروڑ تین لاکھ 63 ہزار 200 روپے خود ہڑپ کر کے ڈیوٹی سے غائب ہو گیا ۔

جب مائیکروفنانس بنک کے کھاتہ داروں نے اپنے اکاؤنٹ چیک کرائے تو ان کی رقوم غائب پائی گئیں۔

مائیکرو فنانس بنک انتظامیہ نے انکوائری کے بعد دس کھاتہ داروں کے اکاؤنٹ سے غبن پایا۔ مینیجر عبد المجید کی مدعیت میں پولیس سول لائن نے ملزم صفدر احمد کے خلاف مقدمہ 471,468,420,408 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں