87

چیچہ وطنی میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گے- اے ایس پی حافظ معازالرحمن

اے ایس پی چیچہ وطنی حافظ معاذ الرحمن نے  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری امام بارگاہوں کے باہر تعینات ہو گی اور زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہو گی، جلوس کے راستوں پر واقع مکانات کی چھتوں پر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور جہاں بھی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں گے فوری کارروائی کریں گے، چوبیس گھنٹے پولیس اہلکار گشت پر معمور ہوں گے جس کی نگرانی میں خود کروں گا،امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں