محمد حسیب بابر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد سے 149 لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

چیچہ وطنی: کسووال کے معروف سماجی رہنما، بزنس مین و علمی شخصیت حاجی مشتاق احمد ( مرحوم ) کے پوتے اور سماجی رہنما و پیسٹی سائیڈ کے معروف بزنس مین بابر مشتاق کے صاحبزادے محمد حسیب بابر نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد سے 149 لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ کے موقع پر تیسری پوزیشن حاصل کر کے پورے علاقہ کا نام ملک بھر میں روشن کیا ہے جو کہ تحصیل چیچہ وطنی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ، یادر ہے کہ کسووال کے یہ سپوت ساتویں کلاس تک سرسید سکول کسووال ، آٹھویں سے بارھویں کلاس تک DPS
چیچہ وطنی اور اس کے بعد کچھ وقت پنجاب یونیورسٹی اور پھر Lum’s لا ہور میں زیر تعلیم رہے، محمد حسیب بابر نے پانچویں کلاس میں بھی تفصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور اس کے بعد بھی تعلیم کھیل اور ادبی سرگرمیوں میں بہترین پوزیشنز حاصل کرتے رہے، شہریوں نے امید ظاہر کی کہ کسووال کا یہ سپوت افواج پاکستان میں بہترین کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں