سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے وارنٹ گرفتاری جاری

اوکاڑہ: سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اشرف خان سوہنا پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں پر9 مئی کو کی جانے والی توڑ پھوڑ اور حملوں کی وجہ سے مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں