چیچہ وطنی۔ غریب اور مڈل کلاس طبقے کے لیئے فوتگی پر میت کے لئے کفن دفن کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کیٹرنگ سامان کی فراہمی کے لیے22 گروپ کی طرف سے تقریب کا انعقاد

چیچہ وطنی ۔اہلیانِ شمس پورہ ،بلال گنج، درویش پورہ،امیر آباد اور دیگر مضافاتی علاقوں کے غریب اور مڈل کلاس طبقے کے لیئے فوتیدگی پر میت کے لیئے کفن دفن کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کیٹرنگ سامان کی فراہمی کے لیئے22 گروپ کی طرف سے تقریب کا انعقاد محلہ شمس پورہ میں عمیر حسن بھلر ایڈووکیٹ کی قیادت میں کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی، چوہدری سرور جاوید ایڈووکیٹ سابق صدر بار ،چوہدری اشفاق والی ایڈووکیٹ سابق صدر بار اور میاں فیاض اقبال لالہ اونر لالہ جی رائس ملز تھے۔جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں منتظر جٹ، یاسر منہاس، رانا ابوبکر منج، ملک رمضان کھوکھر ایڈووکیٹ، تجمل لوہڑی ایڈووکیٹ، حاجی اعجاز آف سعودی عرب، ، میاں رفیق رحمانی آف سعودی عرب، علی حسن گجر آف سعودی عرب، پیر ڈاکٹر ساجد، بشارت ڈوگر پنجاب پولیس، حافظ طارق کریمی ایڈووکیٹ، زاھد صدیقی ایڈووکیٹ تھے ۔ صحافی برادری میں عثمان ساگر ۔اشفاق انجم قادری، عقیل راجپوت، ، رحمان علی، احمد انصاری و دیگر وکلاء و صحافی برادری و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ فیصل نے تلاوت قرآن پاک اور محمد ساجد نے نعت رسول مقبول پڑھ کر کیا۔ تقریب میں منتظر جٹ، یاسر منہاس نے 22 گروپ کے منشور کے حوالے سے تقاریر کیں ۔دوران تقریب کے دوران مفت قبر کشائی کرنے والے افراد میں مہمانوں نے ایوارڈ تقسیم کئے اور فوتگی کے سامان کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں صدر 22 گروپ عمیر حسین بھلر ایڈووکیٹ نے 22 گروپ کے پروجیکٹس پر مکمل بریفننگ دی اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں